اسلام آباد ، 26 دسمبر (اے پی پی ): وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،ملکی ترقی میں میڈیا کاکردار اہمیت کا حامل ہے۔
جمعرات کو یہاں ایک نجی نیوز چینل کی سالگرہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسیز کا اصل محور اور مرکز عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قلیل عرصے میں ہم نے کامیابیوں کا طویل سفر طے کیا۔ ہم نے ملکر قائد اعظم کے پاکستان کی تشکیل کرنی ہے اور پاکستان کو ایک حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہے۔ پاکستان کی تہذیب وثقافت اور تمدن کی میڈیا کے ذریعے عکاسی اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کو اچھے انداز میں حکومت تک پہنچانا اور پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے ۔میڈیا کی ذمہ داری ہےاور اس کے مثبت کردار کے ذریعے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔
سورس : وی این ایس ، اسلا م آباد