کابل (افغانستان )، 27 دسمبر (اے پی پی ): پاکستانی سفارت خانے نے 1000افغان طلباء کے لئے سالانہ اسکالرشپ پروگرام کا افتتاح کردیا،سکالر شپ پروگرام کا افتتاح کابل میں پاکستانی سفیر زاہد نصراللہ خان اور افغان نائب وزیر خارجہ ناہید ایثار نے ایک تقریب میں کیا۔
اس موقع پر پاکستانی سفیر نے کہا کہ گزشتہ سال 800طلبا کو سکالرشپس دی گئی تھیں، اس سال افغان طلباء کے لیے 200سکالرشپس بڑھائی گئی ہیں ،سکالر شپ پروگرام کے تحت 1000افغان طلباء پاکستانی یونیورسٹیوں میں مدت تعلیم حاصل کریں گے جبکہ افغان طلباء کے مکمل تعلیمی اخراجات ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان برداشت کرے گا۔
وی این ایس ، کابل