وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی گورنر جنرل خوراسان رضوی (مشہد) علی رضا رزم حسینی سے ملاقات

168

مشہد(ایران)،12 جنوری (اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  گورنر جنرل خوراسان رضوی (مشہد) علی رضا رزم حسینی سے  اتوار کو  یہاں  ملاقات کی ۔گورنر جنرل مشہد نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کو مشہد تشریف آوری پر خوش آمدید کہتے  ہوئے کہا  کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے  زیارات کیلئے تشریف لانے والے سالانہ  تیس لاکھ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پر تپاک استقبال پر گورنر مشہد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنے حالیہ دورے کا آغاز اس مقدس مقام کی زیارت سے کرنا ،باعث سعادت سمجھتا ہوں۔انہوں نے  کہا کہ پاکستان سے زائرین کی ایک بڑی تعداد ہرسال روضہء امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے یہاں آتی ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستانی  زائرین کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر گورنر مشہد کا شکریہ بھی  ادا کیا۔

سورس:و ی  این ایس،  اسلام آباد