اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا دورہ پاکستان ، حریت کانفرنس کا اونتینو گوتریس کی توجہ  مسئلہ  کشمیر کی طرف مبذول کرانے  کیلئے  پرامن مظاہرہ

200

اسلام آباد،17 فروری  (اے پی پی): آل پارٹیز حریت کانفرنس نےاقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اونتینو گوتریس کے  دورہ پاکستان کے  موقع پر انکی  توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف مبذول کرانے کے لئے آج اسلام آباد میں ایک پرامن مظاہرہ کیا ۔

اس موقع پر حریت کانفرنس کے وفد نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اونتینو گوتریس کو  یاداشت بھی  پیش کی جس میں مقبوضہ کشمیر کے دیرینہ حل طلب مسئلے کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کر نے پر زور دیا۔  مظاہرے کا مقصد سیکرٹری جنرل اونتینو گوتریس کو بھارت کی طرف سے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کی حالت زار سے بھی آگاہ کرنا تھا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوۓ قائدین   حریت کانفرنس نےکہا کہ یہ  مظاہرہ سیکرٹری جنرل کی آمد پر کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیر سے لاک ڈاؤن ختم کروایا جائے، قائدین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ ہندوستان کی تفتیش کرے اور جو مظالم ہورہے ہیں ان کو ختم کروایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں چھ ماہ سے کرفیو لگا ہے، سیکرٹری جنرل کے نوٹس میں لانا چاہتے  ہیں، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر اپنی افواج بھجوائے اور عالمی ذمہ داروں کو اس مسئلہ کو حل کروانا چاہیے،کشمیر میں استصواب رائے کروایا جائے۔

وی این ایس، اسلام آباد