پشاور، 17فروری(اے پی پی): وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے مردان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور تحصیل میونسپل انتظامیہ اور واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کے دفاتر کا اچانک دورہ کیا جہاں انکے ہمراہ صوبائی اسمبلی کے ممبران بھی موجود تھے۔
کامران بنگش نے ملازمین سے انکی حاضری اور کارکردگی بارے میں پوچھ گچھ کی اور شیخ ملتون ٹاؤن سمیت مرادن سٹی میں صفائی صورتحال کا جائزہ لیا اور صفائی، نکاسی آب کی ناگفتہ صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 48 گھنٹے کے اندر اندر صفائی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
کامران بنگش نے اپنے دورہ کے موقع پر ٹی ایم اے مردان کے دو لیگل ایڈوائزرز بھی ناقص کارکردگی پر معطل کیے اور کہا کہ ہر ضلع اور تحصیل خود صفائی کو مانیٹر کر رہا ہوں۔
وی این ایس ، پشاور