آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اعجاز جکھرانی احتساب عدالت میںپیش

124

سکھر،17فروری ( اے پی پی ): پاکستان پیپلز پارٹی  کے  رہنما اور مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی احتساب عدالت میں پیش ہوئے ،اعجاز جکھرانی نے کرپشن ریفرنس کیس میں عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے،گذشتہ پیشی پر عدالت نے اعجاز جکھرانی کو ریفرنس کی کاپی فراہم کرتے ہوئے سماعت 17 فروری تک ملتوی کی تھی۔

نیب کی جانب سے صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی سمیت 5 افراد کے خلاف 73 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے، ریفرنس میں میونسل کمیٹی کے چیئرمین عباس جکھرانی، ٹھیکیدار عبد الرزاق بہرانی، سردار ظہیر عیسائی اور لبنیٰ فرہاد نامی خاتون کو نامزد کیا گیا ہے،جبکہ کرپشن کیس میں میونسپل چیئرمین عباس جکھرانی، سردار ظہیر عیسائی اور عبد الرزاق بہرانی پہلے ہی نیب کی حراست میں ہیں۔

:وی این ایس،سکھر