لاہور، فروری 18(اے پی پی): اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ 21 ویں صدی میں نوجوانوں کا اقوام متحدہ میں اہم کردار ہوگا۔ لاہور میں ایک یونیورسٹی کے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان مباحثہ ضروری ہے، اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہاکہ آلودگی میں اضافہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اس لئے ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں فیصلے کرنے پڑیں گے۔مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھ کر نصاب میں تبدیلی کرنا ہوگی، موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنا ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نصاب میں تبدیلیاں لاتے ہوئے نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وی این ایس لاہور