خطے کی صورتحال اور جیو پولیٹیکل حیثیت کی وجہ سے دشمن بلوچستان کی امن کو خراب کرنا چاہتا ہے: بلوچستان اسمبلی

161

کوئٹہ 18 فروری (اے پی پی ):بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سپیکر عبد القدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی ثنا بلوچ،نصراللہ زیرے،سید فضل آغا، عبدالخالق ہزارہ نے اجلاس میں کوئٹہ بم دھماکے اور امن و امان کی صورتحال پر تحریک التواءپر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بم دھماکہ امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے اور شہریوں کو آپس میں دست و گریبان کرنے کی مذموم کوشش ہیں،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور امن و امان کی صورتحال پر بلوچستان اسمبلی کا ان کیمرہ سیشن رکھا جائیں، خطے کی صورتحال اور جیو پولیٹیکل حیثیت کی وجہ سے دشمن بلوچستان کی امن کو خراب کرنا چاہتا ہے مگر تمام طبقات کے نمائندوں کو اعتماد میں لیکر دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے اور بحالی امن کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر زراعت زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ گزشتہ 20 سال سے لوگوں کا خون ناحق بہایا جارہا ہے،دشت گردی میں وکلائ، اساتذہ، سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور عوام کا خون بہایا گیا اور بلوچستان حکومت بحالی امن کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردوں سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ سیکورٹی فورسز اور شہریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لیے موثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

وی این ایس، کوئٹہ

Download Video