کوئٹہ، 18 فروری (اے پی پی ): گورنر بلوچستان جسٹس امان اللہ یاسین زئی نے سول ہسپتال کا دورہ کیا اور ٹراما سینٹر میں زیر علاج بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ گورنر نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں مہیا کی جائے ۔ زخمیوں کے عزیزواقارب سے بات چیت کرتے ہو ئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گئی اور دہشتگردی کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔
وی این ایس، کوئٹہ