ایبٹ آباد: پاک فوج کے حق ، بھارت کیخلاف سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی

114

ایبٹ آباد ،27 فروری (اے پی پی ): پاک فوج کے حق اور بھارت کیخلاف ایبٹ آباد میں سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ریلی میزائل چوک سے شروع ہوئی اور سپلائی پہنچ کراختتام پذیر ہوئی۔

 ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ  پاک فوج زندہ باد، بھارت مردہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیا جاے گا۔

اے پی پی /وقا ص احمد/قرۃالعین