وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس

150

کوئٹہ 03 مارچ (اے پی پی): وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی روک تھام اورتفتان بارڈر پر زائرین سے متعلق امور کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکریٹری صحت مدثر ملک نے اجلاس کو تفتان بارڈر پر زائرین کے قرنطینہ,آئیسولیشن سمیت فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر بریفنگ دی سیکرٹری صحت نے کہا کہ این ایچ آءکی موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری تفتان پہنچ گئی گوادر دالبندین تربت اور کوئٹہ میں تین فیزز میں 30 تیس بستروں پر مشتمل آئیسو لیشن قائم کی جا رہے ہیں تما م سہولتوں سے آراستہ 10بستروں پر مشتمل ہے۔تفتان بارڈر پر 6500 ماسک اور 25 لاکھ روپے کی ادویات پہنچاءگءہیں ڈی جی پی ڈی ایم عمران زرکون نے اجلاس کو بتایا کہ تفتان بارڈر پر زائرین کی رہائش کے لئے پی ڈی ایم اے نے 12 کنٹینر پہنچا دیئے۔پاکستان ہاؤس میں مقیم زائرین کو خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔تفتان کے علاوہ پاک ایران بارڈر کے دیگر تمام انٹری پوائینٹس بند ہیں جبکہ پاک افغان چمن بارڈر پر بھی آمد ورفت معطل ہے۔پی ڈی ایم اے نے مزید 20 کنٹینر خریدے ہیں جنہیں ضروری سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے ۔وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زائرین اور ایران سے آنے والے دیگر افراد کا مکمل کمپیوٹر ائیزڈ ڈیٹا تیار کیا جائے اور کوئیٹہ میں 50 ایکڑ پر محیط ایمرجنسی ریلیف سینٹر قائم کیا جائے گاسینٹر کے قیام کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفت کے دوران متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور ریلیف کی فراہمی ہے۔سینٹر میں رہائش پانی بجلی اور طبی سہولتیں دستیاب ہونگی ۔

وی این ایس، کوئٹہ