وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق  مخدوم خسرو بختیار کی زیرصدارت گندم کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس

171

اسلام آباد، 09 (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار کی زیرصدارت گندم کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔پیر کو ہونے والے اس اس اجلاس میں کم سے کم گندم کی سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) 2019-20 میں -/1365 روپے فی 40 کلوگرام سے  1400روپے فی 40 کلوگرام بڑھانے کے لئے ای سی سی کو سفارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز ، پی ایف ایم اے ، پاسکو ، گندم برآمدکنندگان کے نمائندے, کے پی ، جی بی ، آزاد جمعوں و کشمیر کے وزیر خوراک اور وزارت کے سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

کمیٹی نے ملک میں گندم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے گندم کے ذخیرہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمیٹی میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں 2۰235 ملین ٹن کا ذخیرہ موجود ہے۔

گندم کی خریداری کے اقدامات پر غور کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ 15 مارچ سے گندم کی خریداری کا عمل شروع کرے گا ، جبکہ پنجاب میں اپریل میں خریداری شروع ہونے کا امکان ہے۔

. کمیٹی نے ای سی سی سے صوبہ پنجاب کے ملحقہ اضلاع سے کے پی کو گندم کی خریداری کی اجازت دینے کی سفارش کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

کمیٹی نے صوبوں اور پاسکو سے کہا کہ 8.25 ملین ٹن گندم کی خریداری بروقت کی جائے جس میں پاسکو 1.80 ایم ایم ٹی ، پنجاب 4.50 ایم ایم ٹی ، سندھ 1.40 ایم ایم ٹی ، کے پی 0.45 ایم ایم ٹی اور بلوچستان 0.10 ایم ایم ٹی خریدے گا۔

کمیٹی نے پولٹری سیکٹر کو فیڈ کیلۓ گندم کی فراہمی پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی تاکہ آبادی کے استعمال کے لئے گندم کی کافی مقدار کو برقرار رکھا جاسکے۔ کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی کہ گندم کی خریداری کے معاملے میں اسٹیٹ بینک سے آٹےکے ملرز کو مالی معاملات میں سہولت فراہم کرنے کے لئے کہا جاۓ ۔

 محکمہ موسمیات کی جانب سے دیئے گئے ایک پریزنٹیشن میں بتایا گیا کہ مارچ کے آخر میں متوقع خراب موسم خاص طور پر وسطی پنجاب میں گندم کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے اس سلسلے میں آگاہی مہم چلانے کا کہا تاکہ کاشتکار بروقت حفاظتی اقدامات کرسکیں۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ پی ایس کیو سی اے سے تصدیق شدہ معیاری گندم کے تھیلے کا استعمال ٹرانسپورٹ کے دوران گندم ضائع ہونے سے بچانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت گندم کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ منافع خوروں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download Video