اسلام آباد ، 10 مارچ (اے پی پی) :وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے دوران ملک کے سب سے بڑے چیلنج توانائی کے شعبہ پہ بات کرتے ہوۓ کابینہ ممبران کو ہدایت کی کہ توانائی کے شعبے کے حوالے سے حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں-
منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے آنے والے موسم گرما میں ڈینگی کے خطرے پر قابو پانے کے لئے چند ضروری ادویات بھارت سے درآمد کرنے کی ایک دفعہ کی اجازت کی تجویز مسترد کر دی جبکہ چینی کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017کے تحت کمیشن آف انکوائری کے اختیارات دینے، ہر سال ”پروف آف لونگ“ (زندہ ہونے کا ثبوت) کے ضمن میں نادرا کی بائیو میٹرک ویریفکیشن نظام کو رائج کرنے ، وفاقی دارالحکومت کی حدود میں واقع اداروں میں گریڈ ایک سے 15 تک کی آسامیوں کےلئے اسلام آباد ڈومیسائل کے حامل افراد کا کوٹہ 50 فیصد مختص کرنے، مختلف اداروں میں تعیناتیوں کی منظوری دے دی۔
وی این ایس اسلام آباد