ایبٹ آباد،11 مارچ(اے پی پی ):تھانہ ڈونگاگلی کی حدود کنڈلہ میں برفانی تودے کی زد میں تین گاڑیاں آگئیں ، حادثہ کے نتیجے میں ایک عورت جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں پانچ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دو محکمہ صحت کے ملازمین تا حال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کیلے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کے لاپتہ افراد کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے جبکہ مری روڈ کو ٹریفک کیلے بحال کر دیا گیا ہے۔
وی این ایس ،ایبٹ آباد