وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ڈائریکٹر جنرل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز، ریسرچ اینڈ انیلیسز (ISSRA)، میجر جنرل آصف سے ملاقات

148

اسلام آباد ،11مارچ (اے پی پی ):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ڈائریکٹر جنرل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز، ریسرچ اینڈ انیلیسز (ISSRA)، میجر جنرل آصف علی اور نامور قانون دان احمر بلال صوفی سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی ۔ملاقات  میں دیگر شرکا  وزارتِ خارجہ اور ISSRA کے اعلیٰ حکام بھی شامل تھے ۔بین الاقوامی قانون کے شعبے میں تحقیق اور استعداد میں اضافے کے سلسلے میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  وزارت خارجہ، پاکستان کے قومی مفادات کیلئے تمام اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

سورس:وی این ایس اسلام آباد