اسلام آباد، 11 مارچ (اے پی پی ): وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے تیونس کے سفیر بورہن ایل کمیل نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ،وزارت داخلہ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی امور کے معاملات کو زیر غور لایا گیا۔
اس مو قع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ دوطرفہ امور میں بہتری کے لئے کام کریں گے، جسں حد تک ممکن ہوا تعاون یقینی بنائیں گے۔اعجاز شاہ نے کہا کہ باہمی امور کو کارآمد بنانے کے لئے معاہدے زیر غور ہیں، امید ہے کہ تعلقات کی بہتری سے دونوں ممالک مستفید ہو سکیں گے۔
تیونس کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور تیونس میں مذہبی اور ثقافتی معاملات میں مماثلت ہے، کاروباری سطح پر تعلقات کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
تیونس کے سفیر نے وزیر داخلہ کو تیونس آنے کی دعوت بھی دی۔
سورس : وی این ایس ،اسلام آباد