اسلام آباد، 11 مارچ ( اےپی پی): حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے ایک بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بدھ کے روز اسلام آباد میں اطلاعات و نشریات کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا۔وزیرخارجہ نے امید ظاہر کی کہ دوسری سیاسی جماعتیں بھی جنوبی پنجاب کے عوام کو حقوق دینے کے اپنے موقف کے پیش نظر اس بل کی حمایت کریں گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس میں جنوبی پنجاب کیلئے ایک سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اےپی پی/ ناہید/فاروق