سکھر،15مارچ ( اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل نےکہا ہے کہ کہ291 سے زائد ایران سے آئے مسافروں کو لیبر کالونی میں ٹہرایا گیا ہے ، تقریبا 661 مزید مسافروں کو یہاں لایا جائیگاجبکہ ہم نے ایک ہزار کمروں کا بندوبست کیا ہوا ہے، یہ قافلوں کی صورت میں آتے رہیں گے کب آئیں گے یہ ایک دن پہلے فیصلہ ہوتا ہے، جتنے بھی مسافر ہمارے پاس آئے تھے ان میں سب کے نمونے لیے جا چکے ہیں اور کل رات ہی کراچی روانہ کردیئے ہیں۔
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ علاقہ آبادی کے اندر ہے اس پر ہم نے ہائی کورٹ کو بھی مطمئن کیا تھا ، ہم نے وہاں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی ہوئی ہے اور کسی کو بھی اندر ملنے نہیں دیا جا رہااور نہ ہی وہاں سے فرار ہو سکتا ہے۔ کوئی تشویش بھی زیادہ بات نہیں ہے،وہاں جب کو ئی جاتا ہے تو مکمل ماسک وغیرہ اور داستانے جو بھی حفاظتی تدابیر سے جاتے ہیں ،ایسی کو خطرے کی بات نہیں ہے جس سے آبادی کو خطرہ ہو۔
اے پی پی /اطہراللہ/حامد