پشاور،16مارچ(اے پی پی): صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے نکاسی آب پر زیر کاشت بیس ایکڑ سے زائد کی زمین پر کاشت سبزی آج ایک کاروائی کے دوران تلف کردی۔
ڈی سی پشاور کی ہدایات اور تمام اے سیز کی نگرانی میں کریک ڈاون چارسدہ روڈ، اندرون شہر، زریاب کالونی اور دیگر مضافاتی علاقوں میں کیا گیا جس میں گوبی، توری ساگ و دیگر سبزیوں کی فصل تلف کی گئی کیونکہ صوبے بھر میں ضلعی ٹاسک فورس کی زیرنگرانی نکاسی آب پر اُگنے والی سبزیوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
وی این ایس پشاور