ریسکیو1122 پشاور کا صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو کرونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور آگاہی سیشن 

167

پشاور، 16مارچ(اے پی پی): سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی ہدایت پر ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو کرونا وائرس سے بچنے کیلئے آج اسمبلی سیکٹریٹ میں آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے متعلق ضروری تربیت فراہم کی۔

ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے اس موقع پر حاضرین کو احتیاطی تدابیر اور انفیکشن آگہی بارے تفصیلی بریفنگ دی اور انکو بیماری سے بچائو کی ضروری ہدایات دیں۔

اس موقع پر سپیکر اسمبلی مشتاق غنی نے ہدایات جاری کیں کہ اب اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین کو اسمبلی گیٹ پر چیک اپ کرنے کے بعد اندر جانے کی اجازت ہوگی۔

وی این ایس /صائمہ حیات /ریحانہ