کرونا وائرس کی صورتحال پر ایدھی فاﺅنڈیشن سکھر میں ایمرجنسی نافذ

155

سکھر۔18مارچ(اے پی پی)ایدھی انفارمیشن سینٹر سکھر کے میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر فیصل ایدھی کی ہدایت پر ایدھی فاﺅنڈیشن سکھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ایدھی سکھرکے تمام رضاکار ڈیوٹی پر موجود ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ایمبولینس بھی خدمات انجام دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی منتقلی کے لیے سکھر ایدھی رضاکاروں کو تمام ضروری سامان کٹ ماسک ہینڈ واش وغیرہ بھی مہیا کردیا گیا۔

وی این ایس سکھر

Download video