دنیا پوری کرونا وائرس کی لپیٹ میں آئی ہوئی ہے اور اس کے پھیلاؤ کی بنیادی وجہ ایک متاثرہ انسان سے دوسرے انسان کو منتقل ہوتا ہے : ڈاکٹر وسیم عباس

203

لاہور 18 مارچ(اے پی پی) :اخوت ہیلتھ سروس کے سینئیر ڈاکٹر وسیم عباس نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا پوری کرونا وائرس کی لپیٹ میں آئی ہوئی ہے اور اس کے پھیلاؤ کی بنیادی وجہ ایک متاثرہ انسان سے دوسرے انسان کو منتقل ہوتا ہے ۔ یہ وائرس چھینکے اور کھانسنے سے پھیلتا ہے یہ وائرس ٹھوس چیز  پر بارہ گھنٹے کپڑوں پر نو سے دس اور ہاتھوں پر بیس منٹ تک زندہ رہتا ہے اس کی احتیاطی تدابیر میں اپنے ہاتھوں کو پانی اور صابن سے باربار دھونا اور اگر پانی میسر نا ہو تو سینٹائزر  استعمال کریں اور کوشیش کریں کہ رش والی جگہوں میں نا جائیں۔

وی این ایس لاہور

Download video