ایبٹ آباد :کرونا وائرس خدشہ کے پیش نظر مسافروں میں  مفت ماسک تقسیم

233

ایبٹ آباد ، 19 مارچ (اے پی پی ): کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مسافروں میں ماسک تقسیم کرنا شروع کر دیے ہیں۔

ایس پی ٹریفک نے اپنے اہلکار سمیت ایبٹ آباد کے انٹری پوائنٹس پر گاڑیوں کو روک کر مسافروں میں ماسک تقسیم کرتے رہے ۔

ایس پی ٹریفک طارق محمود نے کہا کہ دوسرے شہروں سے آنے والے افراد شہر میں داخل ہوتے وقت

 ماسک کا استعما ل کریں  اور حفاظتی اقدامات  پر عمل کریں۔

وی این ایس ، ایبٹ آباد

Download video