پشاور، 19مارچ(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سب سے اہم اقدام ایک دوسرے سے ملنے کو ختم کرنا ہے، جسے Social Distancing کہتے ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک وڈیو پیغام میں وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ ہفتوں کے لیے پبلک مقامات میں جانے سے خود کو ، اپنوں بچوں اور پیاروں کو روکنا ہے کیونکہ یہ ایک متعدی بیماری ہے جو ایک سے دوسرے کو لگتی ہے لہذا ہمیں احتیاط کے دائرے میں رہتے ہوئے اس بیماری کو پھیلنے سے روکنا ہے۔
وی این ایس پشاور