احساس کفالت پروگرام کے زیرِ اثر غریب و نادار افراد میں  بلاسود قرضوں کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنائی جارہی ہے، کوئی بھی سینٹر بند نہیں کیا جارہا: ثانیہ نشتر

326

 اسلام آباد ،19مارچ (اے پی پی ):  بینظیر انکم سپورٹ  پروگرام کی چئیر پرسن ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ حکومت معاشی سرگرمیوں میں توازن کے لئے  ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، احساس کفالت پروگرام کے زیرِ اثر غریب و نادار افراد میں  بلاسود قرضوں کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنائی جارہی ہے، کوئی بھی سینٹر بند نہیں کیا جارہا۔

ثانیہ نشتر نے جمرات  کو  اسلام آباد میں بلاسود قرضوں کی فراہمی کی آؤٹ لیٹ کا دورہ کیا اور  وہاں کرونا سے متعلق احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا، دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سطح پر کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اور اقدامات لے رہی ہے، اور وسیع پیمانے پر آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ملک بھر میں 22  پارٹنرز این جی آوز کے ذریعے ہر ماہ 80 ہزار قرضے فراہم کیے جائینگے اور کسی بھی سینٹر کو بند نہیں کیا جارہا،تاکہ ضرورت مند افراد کو رقوم باوقت مل سکیں اور وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔
شراکتی ادارہ “پاکستان پاورٹی ایولویشن فنڈ ” ہر سینٹر میں حفاظتی کتابچہ اور دیگر ایشیاء فراہم کر رہا ہے تاکہ اس وبا سے بچا جاسکے اور معاشی سرگرمیاں بھی جاری رہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پیشِ نظر  تمام پارٹنرز  کو حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کردیں گئیں ہیں۔احساس بلاسود قرضے کے تحت 30 ہزار سے 75 ہزار تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جارہے ہیں، جو کہ ملک بھر میں 22  پارٹنرز این جی آوز کے ذریعے تقسیم کی جارہی ہیں۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video