خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس کے متاثرہ 92 مشتبہ کیسسز سامنے آئے ہیں،  عوام سے اپیل ہے گھروں تک محدود رہیں: اجمل وزیر

172

پشاور، 19مارچ(اے پی پی): مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کہتے ہیں کہ صوبے  میں کرونا کے 92 مشتبہ کیسسز سامن آئے ہیں جن میں 23 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان 23 افراد میں دو جاں بحق جبکہ 42 کیس کلیئر قرار دیئے گئے ہیں ۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے سول سیکرٹریٹ پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹوں میں مزید چار کورونا وائرس کے کیس مثبت آئے ہیں ان چار کیسوں میں ایک 25 سالہ لڑکی بھی شامل ہے جس کا تعلق بونیر سے ہے۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کوئٹہ سے مزید 200 زائرین آرہے ہیں ان زائرین میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں اسی لیے ہم فکر مند ہیں کہ ان زائرین کے آنے سے زیادہ مسائل نہ ہوں۔

 اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت 24 گھنٹے اپ ڈیٹ ہے پل پل کی خبر محکمہ صحت سے لی جا رہی ہے۔ تاجر برادری اور عام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ احتیاط کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں تک اپنے آپ کو محدود رکھیں۔

مشیر اطلاعات اجمل وزیر کے ہمراہ سیکرٹری صحت  یحیٰی اخونذادہ نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ صحت کے پاس صوبے کے اسپتالوں میں پانچ سو کے قریب وینٹیلیٹرز ہیں اور اب مزید سو   و ینٹیلیٹرز خریدے جا رہے ہیں۔

 مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ ابھی تک کرفیو لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا لیکن ہم عوام کی نقل و حرکت کو چیک بھی کر رہے ہیں اور صورتحال زیادہ خراب ہوئی تو پھر سخت فیصلے کرنا ہوں گے ۔

وی این ایس پشاور

Download Video