وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی  جاویداخترانصاری اور پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی کا  قرنطینہ کا دورہ

158

ملتان، 19 مارچ ( اےپی پی): وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی  جاویداخترانصاری اور پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے گزشتہ روز ورکر ویلفئیر کمپلیکس میں قائم  قرنطینہ کا دورہ کیا۔ممبران ضلعی امن کمیٹی سیداصغرنقوی، مزین عباس اور دیگراکابرین بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قرنطینہ میں مقیم زائرین کو اپنے عزیب واکارب سے فون اور ویڈیو لنک پر بات کرنے کی سہولت حاصل ہوگی،زائرین کو قرنطینہ میں وہی سہولیات حاصل ہونگی جو گھر پر دستیاب ہوتی ہیں،تمام زائرین کی رجسٹریشن اور سکریننگ ہو گی،بچوں کو کھلونے، دودھ اور پیمپر فراہم کئے جائیں گے،ہر بیڈ کے ساتھ ضروریات زندگی کا سامان اور جائے نماز  کمرے میں رکھ دی گئ ہے،انہوں نے بتایا کہ صحت مند زائرین کو بھی صبح اور شام کو ڈاکٹرز چیک کریں گے، عامر خٹک کورونا وائرس کا شکار مریضوں کو قرنطینہ میں قائم آئسولیشن سنٹر میں رکھا جائے گا،چار بیڈ پر مشتمل ہائی ڈی پنڈینسی یونٹ بھی قرنطینہ میں قائم ہے،14 دن کے لیے ادویات اور خوراک کا انتظام کر لیا گیا ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت ندیم قریشی نے کہا کہ قرنطینہ کا دورہ کرنے کے بعد مجھے یقین ہو گیا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پا لیں گے،زائرین کی اپنے ملک آمد پر شور مچانے والوں کو شرم آنی چاہیے،یہ وقت کسی کو نیچا دکھانے کا نہیں عوام کو وائرس سے بچاو کے لیے آگاہی دینے  کا ہے،کسی شہری سے اس کی ماں دھرتی پر  واپس آنے کا حق نہیں چھینا جا سکتا، ندیم قریشی

نے کہا کہ وہ چودہ دن تک ملتان میں  موجود رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر سے کورونا وائرس کو جڑ سے اکھاڑا جا سکتا ہے۔معاون خصوصی جاویداخترانصاری نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنےکے لیے حکمت عملی طے کر لی ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے طبی آلات کی خریداری  کے لیے کروڑوں روپے مختص کردئے ہیں،ضلعی انتظامیہ نے زائرین کے لیے بہترین انتظامات کئے ہیں،ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ زائرین کو قرنطینہ میں ٹھہرانے کا اقدام اچھا فیصلہ ہے،وبا ء کو ختم کرنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر ہیں۔

وی این ایس، ملتان