پشاور،20مارچ(اے پی پی): مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا ہے کہ محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا اور گوگل ایجوکیشن ٹیم مل کر صوبے کے طلباء کے لیے آن کلاسز کا آغاز کریں گی۔
ملک میں کرونا وائرس کے پیش نظر سکولوں کی بندش کے بعد محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا نے مشترکہ طور پر طلبہء کی سہولت کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان اقدامات کے تحت سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی مختیار احمد اور ایم ڈی خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے گوگل ایجوکیشن ٹیم کے ساتھ ویڈیو کانفرنس سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبرپختونخوا کے سکول طلباء کے لیے G-Suit کے زریعے آن لائن کلاسز اور آن لائن ایجوکیشن سروسز فراہم کرنے اور اساتذہ کے لیے آن لائن تربیتی سیشنز پر گوگل ایجوکیشن ٹیم سے گفتگو اور مشاورت کی گئی۔
وی این ایس ، پشاور