کوئٹہ 20مارچ (اے پی پی) : وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے گزشتہ شب اچانک کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔وزیراعلی نے سیٹلائیٹ ٹاؤن سپنی روڈ ائرپورٹ روڈ سمنگلی روڈ سریاب روڈ پرنس روڈ اور لیاقت بازار کا دورہ کیا ۔وزیراعلی نے ہو ٹلوں اور ریسٹورنٹ کے اوقات مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی پابندی کا شعور اجاگر کرنے اور روز مرہ کی معاشرتی معاملات میں موجودہ صورتحال کے مطابق تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔وزیراعلی نے ایڈمنسٹریٹر کو شہر کی صفائی کے لئے فوری طور پر خصوصی مہم شروع کرئے کمشنر کوئٹہ کو مختلف علاقوں کی سٹریٹ لائیٹس کی فوری بحالی اور کیسکو کو گرے ہوئے بجلی کے کھمبوں کی مرمت کرنے کی ہدایت کی ۔
وی این ایس، کوئٹہ