جشن نوروز کمیٹی کے راہنما سید علی شاہ نے پارہ چنار میں جشن نوروز کو ملتوی کرنیکا اعلان کردیا۔ 

159

 

 

پشاور، 20 مارچ(اے پی پی): جشن نوروز کمیٹی کے راہنما سید علی شاہ نے کہا ہے کہ پارہ چنار کے

زیڑان علی زیارت میں ہر سال 21 مارچ کو جشن نوروز کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوتی ہے تاہم اس سال جشن نوروز کے پروگرام کو ہم اپنے مجتہدین اور علمائے کرام کے فتووں کو مدنظر رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار قومی مشران اور انجمن حسینیہ کے ساتھ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اس سال جشن نوروز کی تقریب کو ملتوی کیا جائیگا لہٰذا پارہ چنار کی عوام  سے التماس ہے کہ اس فیصلے کو سب خوش اسلوبی سے قبول کرلیں

وی این ایس، پشاور