کوئٹہ 21 مارچ (اے پی پی ) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے رورل ڈویلپمنٹ اکیڈمی اور پی ڈی ایم کنٹرول روم کا دورہ کیا۔
دورے کا دوران سیکرٹری صحت نے وزیراعلئ کو بریفنگ دی۔سیکرٹری صحت نے بتایا کہ قرنطینہ میں کورنا ٹیسٹ منفی آنے والے 27 زائرین کو رکھا گیا ہے کروناوائرس کہ مریضوں کو تمام سہولتیں مہیا کی جاری ہے- زائرین کے لئے پری فیب رہائیشی سہولتوں میں غسل خانے بھی موجود ہیں -وزیراعلی نے پری فیب رہائشی سہولتوں کامعائینہ کیا- اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ منفی ٹیسٹ آنے والے زائرین کو فوری گھر جانے کی اجازت دے دی جاۓ منفی ٹیسٹ کے حامل اپنے گھروں مزید 14 دن علیحدگی میں رہیں اور پری فیب رہائشی کنٹینر فوری طور پر میاں غنڈی کے قرنطینہ منتقل کیۓ جائیں رہائیشی کنٹینرز زائرین اور طبی و دیگر عملے کے لئیۓ علیحدہ علیحدہ مختص کیۓ جائیں وزیراعلی نے ہدایت کی کہ زائرین کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گئی-
اےپی پی/محمد بلال/فاروق