سکھر۔ 21مارچ(اے پی پی)حکومت سندھ کی جانب سے اعلان کیمطابق کورونا وائرس کے پھیلاو سے بچاو کے سلسلہ میں ہفتے کو تیسرے روز بھی شہر بھرمیں جزوی لاک ڈاون کی کیفیت رہی، کاروباری ، معاشرتی سرگرمیاں معطل رہیں، حکومت سندھ کے فیصلے کی روشنی میں کمشنر سکھر کی جانب سے اعلان کے تحت سکھر ڈویژن میں کاروبار مکمل طور پر بند رہا ۔
شہرکے اہم تجارتی کاروباری مراکز دوکانیں،صرافہ بازار، شہیدگنج، کپڑا مارکیٹ ، میڈیسن مارکیٹ، مہران مرکز ، موبائل مارکیٹ، گاڑیوں کے شو رومز، چائے خانے سمیت دیگر دوکانیں مکمل طور پر بند رہے، جبکہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی کم رہی،کورونا وائرس کے حکومتی الرٹ پر شہری گھروں میں محدود ہو گئے ، جبکہ اشیائے خوردو نوش ، کریانہ اسٹور، میڈیکل اسٹورز، گوشت مارکیٹ وغیر ہ کھولی گئیں، مختلف علاقوں میںوائرس سے بچاو ¿کیلئے آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اےپی پی/فاروق