سکھر۔ 23مارچ(اے پی پی): ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے تھانہ اے سیکشن کے لاک اپ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار تمام ملزمان کو ایک ساتھ رکھنے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب کر لی ، ترجمان پولیس کیمطابق ایس ایس پی سکھرعرفان علی سموں نے ہدایت دی ہے کہ ملزمان کو اوپن اسپیس اور کم از کم تین فٹ کے فاصلے میں رکھا جائے ،پولیس کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ دی جارہی ہے انہیں آگاہ کیا جا رہا ہے کہ خود کو آئسولیٹ کریں اور گھروں تک محدود رکھیں، باھر نہ نکلیں خود بھی بچیں اور اپنے گھروالوں، اہل محلہ، دوستوں کو بھی اس وباءسے بچائیں، ضلع کے مختلف علاقوں میں پولیس کا گشت جاری لاک ڈاو ¿ن پہ عملدرآمد کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے
اےپی پی/سکھر/فاروق