ملتان،25 مارچ(اے پی پی ): علامہ شوکت رضا شوکت نے کہا کہ ہر دور میں قوموں نے مشکل وقت کا سامنا کیا ہے،ہمیں اس گھڑی نظم وضبط کا مظاہرہ کرنا ہو گا، پرہیز علاج سے بہتر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قرنطینہ میں مقیم زائرین سے خطاب کرتے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت کے تمام اقدامات کی تائید کرتے ہیں، تمام مکاتب فکر کے علماء اور اکابرین حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں پوری قوم متحد ہو کر اس مصیبت سے نجات پاسکتی ہے۔
زائرین نے خطاب قرنطینہ ایریا میں نصب ساونڈ سسٹم کے ذریعے اپنے کمروں میں بیٹھ کے سنا اور اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس اور مزین عباس چاون بھی موجود تھے۔
خطاب میں شوکت رضا شوکت نے کہا کہ زائرین قرنطینہ میں قیام کے دوران اپنا وقت عبادات میں صرف کریں گے خطاب میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک بھی موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے خطاب میں کہا کہ زائرین کی میزبانی میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی، مدینة الاولیاء ملتان کا دسترخوان بہت وسیع ہے،زائرین کی تمام آسائشوں کا خیال رکھا جارہا ہے، پورا شہر زائرین کی میزبانی کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مشکل کھڑی جلد ٹل جائے گی کورونا وائرس کی وباء کو شکست دینے کے لیے تحمل اورصبر کا مظاہرہ کرنا ہو گا، زائرین کورونا وائرس سے چھٹکارا پانے کے لیے حکومت کی ہدایات پر عمل کریں زائرین ایک دوسرے سے فاصلے پر رہیں۔
وی این ایس،ملتان