سکھر میں قائم قرنطینہ مرکز سے 640 زائرین اپنے گھروں کو روانہ کر دیے گئے

128

سکھر، 25مارچ(اے پی پی): سکھر میں قائم قرنطینہ مرکز سے 640 زائرین کی رپورٹس منفی آنے کے بعدانہیں  اپنے گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے ۔ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے قرنطینہ سینٹر پہنچ کرزائرین کو  رخصت کیا ،قرنطینہ مرکز سے روانہ ہونے والوں زائرین کا تعلق سکھر، خیرپور، گھوٹکی ،لاڑکانہ ،جامشورو ،حیدرآباد ،کراچی، سجاول، بدین، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، نواب شاہ، دادو، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو جام، میرپور خاص، ننگرپارکر، شہدادکوٹ ،شکارپور ،نوشہرو فیروز، راولپنڈی اور گلگت سے ہے، ان میں 110کراچی، 100 خیرپور، 110 مٹیاری، ہالا اور خیبر کے رہائشی شامل ہیں، 40 زائرین کا واسطہ سکھر، 35 کا حیدرآباد، 14 کا نوابشاہ، 40 کا گھوٹکی، 32 کا تعلق دادو سے ہے۔ گھروں کو واپس لوٹنے والوں میں راولپنڈی، گلگت بلتستان، ٹنڈو الہیار، جامشورو، میرپورخاص، سجاول، سانگھڑ، شکارپور، قمبر، لاڑکانہ کے زائرین بھی شامل ہیں۔

  حکام کیمطابق زائرین کو نارمل قرار دینے کے بعد گھروں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، زائرین کو گھروں پر بھیجنے کی وزیراعلیٰ سندھ نے بھی منظوری دی، ان زائرین کا تعلق سندھ کے مختلف اضلاع اور راولپنڈی و گلگت سے ہے، زائرین کو کوچز کے ذریعے ان کے علاقوں میں روانہ کیا گیا، زائرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، ان زائرین کو کرونا وائرس ہونے کے شبے میں تفتان بارڈر سے لاکر سکھر میں رکھا گیا تھا، انہیں قرنطینہ سینٹر میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی گئیں، زائرین کے متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز اور ایس ایس پیز کو ان سے روز ملاقات کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کا پابند بنایا گیا ہے، حکام کیمطابق قرنطینہ میں کرونا وائرس کے متاثرہ 266 مریضوں کا علاج بھی جاری ہے۔

اے پی پی /اطہراللہ/حامد