ملتان:کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جوائنٹ ایکشن میڈیکل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس

112

 ملتان ، 30 مارچ (اے پی پی ): کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جوائنٹ ایکشن میڈیکل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت صوبائی   وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کی۔

اجلاس  میں کورونا وائرس کے مریضوں کے پیش نظر پنجاب حکومت کی طرف سے نشتر ہسپتال کو 10 کروڑ روپے مختص   کر دیے  گئے ،مختص فنڈ سے اڑھائی کروڑ روپے کے پی پی ایز اور ماسک خریدے جائیں گے جبکہ ساڑھے سات کروڑ روپے کی ادویات اور دیگر سامان خریدا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ  حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے،ملک میں جاری ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی طرف سے مثبت پیغام کی ضرورت ہے۔ ہسپتالوں کی انتظامیہ آوٹ ڈور میں مریضوں کے رش کو کم کرنے کیلئے آن لائن پورٹل قائم کریں۔

اجلاس میں نشتر ہسپتال،چلڈرن کمپلیکس، کارڈیالوجی ہسپتال اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ،کڈنی سنٹر، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور سوشل سکیورٹی ہسپتال کے ایم ایس  سمیت ممبران صوبائی اسمبلی سلیم لابر،واصف راں اور قاسم لنگاہ ، ی ایم اے، وائی ڈی اے کے نمائندے  اور انتظامیہ کے افسران  نے شرکت  کی ۔

اے پی پی /ملتان /قرۃالعین