وزیراعظم آزادکشمیر کی زیر صدارت ہیلتھ ایمرجنسی کی صورتحال پہ اعلی سطحی اجلاس

98

مظفر آباد،01 اپریل  (اے پی پی): وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں آزادکشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آزادکشمیر میں اشیاء خوردونوش کی دوکانیں 10 بجے سے 4 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب  کرتے  ہوئے  وزیراعظم آزادکشمیر  کا کہنا تھا  کہ آزادکشمیر میں ابھی تک 9 مریضوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے ،188 افراد کو مختلف اضلاع میں قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے انٹری پوائنٹس کو مکمل طور پر بند کردیا جاۓ ،صرف مال بردار گاڑیاں اور مریضوں کو اجازت ہوگی۔انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جاۓ گی۔

 وزیراعظم آزادکشمیر  نے کہا کہ 5اگست سے مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائیوں پر کیا  بیت رہی ہے کوئی پتہ نہیں، حکومت پاکستان ان کے لیے بھی آواز اٹھائے۔مقبوضہ کشمیر میں 8 ماہ سے لاک ڈاون ہے ،اقوام عالم کو اب تو جاگنا ہوگا۔

اے پی پی/cdrقرۃالعین