اسلام آباد، 01اپریل (اے پی پی ): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور سی ڈی اے علی نواز اعوان نے بدھ کو اسلام آباد سبزی منڈی میں کرونا فری واک تھرو گیٹ(کلورینیشن کاریڈور )کا افتتاح کر دیا،گیٹ سے ایک منٹ میں 80 لوگ گزر سکیں گے ،وفاقی دارلحکومت میں 28 کے قریب ایسے گیٹ لگائے جائیں گے۔
افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ اسلام آباد میں سبزی منڈی میں پہلا کلورینیشن کاریڈور بنایا گیا ہے جس سے کرونا کا مقابلہ کیا جا سکے گا،لوگوں کی حفاطت کو یقینی بنانے کے لیے اس کوریڈور میں سے سامان بھی گزارا جا سکتا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ پورے اسلام آباد میں مختلف مقامات پر 28 کہ قریب نئے کلورینیشن کوریڈورز اور بناۓ جا رہے ہیں اور اس پراسس کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔
علی نواز اعوان نے کہا کہ حکومت نے مارکیٹ میں کنٹرولڈ پرائیس پر اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے کرونا کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اسے بہت اچھے طریقے سے ڈیل کیا ہے اور نئے اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں ۔
اس موقع پر ایم این اے علی نواز اعوان کو ضلعی انتظامیہ کے افسر روش خان ہوتی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منڈی میں 25000 لوگوں کا وزٹ ہوتاہے اور آج سے 111بریگیڈ نے اسکا انتظام سنبھال لیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ریٹ لسٹ علی نواز اعوان کے حکم پر مارکیٹ کمیٹی ڈی سی اور ایم سی آئی کی ویب سائٹ پر آویزاں کیا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد کی کچی آبادیوں واقع سیکٹر ایف سکس اور ایف سیون کے علاوہ ایف ایٹ کچہری اور اسلام آباد کی سبزی منڈی میں پبلک ٹائلٹس بنا دیئے گئے ہیں جہاں پر جراثیم کے خاتمہ کیلئے ہاتھ دھونے کیلئے بھی مطلوبہ سہولت مہیا کر دی گئی ہیں تاکہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو مزید مؤثر اور سائنٹیفک بنایا جا سکے۔
اے پی پی /سحر/قرۃالعین