سکھر میں لاک ڈائون کے 11 روز بھی کاروباری وتجارتی سرگرمیاں معطل رہیں

105

سکھر، 2 اپریل (اے پی پی): سکھر میں لاک ڈائون کے11 روز بھی کاروباری وتجارتی سرگرمیاں معطل رہیں اور شہری گھروں تک محدود رہے، کاروباری و تجارتی مراکز ویران، سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی، سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں بھی حکومت کی جانب کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کیا گیا لاک ڈائون برقرار رہا اور تجارتی و کاروباری مراکز گھنٹہ گھر ،صرافہ بازار ،شہید گنج ،فریئر روڈ ،کپڑامارکیٹ،ریس کورس روڈ، نیم کی چاڑی، مشن روڈ ودیگرکے علاوہ ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور پارکس بند رہے اشیائے ضروریہ کی دکانیں اور میڈیکل اسٹور کھلے رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہا پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گشت جاری ہے اور مختلف مقامات پر گھروں سے نکلنے والے افراد کی شناختی دستاویزات کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

اے پی پی /سکھر/ریحانہ