لاہور 03 اپریل (اے پی پی): معروف فلم سٹار شفقت چیمہ نے کرونا وائرس کے حوالے سے اپنے احساسات اور جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل وقت میں ہجوم والی جگہ پر ہرگز نہ جائیں۔
اپنے خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں اتنی ہمت نہیں کہ ہم کرونا وائرس کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ سے دعا کرنی چاہیے کہ اے اللہ تو ہمیں اس آزمائش کی گھڑی میں کامیابی عطا فرما-
اے پی پی /لاہور/نورین