لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی 20 سے 22 ٹرینیں 15اپریل سے چلائیں گے : شیخ رشید

123

اسلام آباد ، 8اپریل(اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے  ریلوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگر لاک ڈاؤن ختم ہوتا نظر آۓ گا تو وزیراعظم  عمران خان کی اجازت سے 20 سے 22 ٹرینیں 15اپریل سے چلائیں گے لیکن 14اپریل تک لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔

بدھ کو وزارت ریلوے میں ایک پریس بریفنگ کے دوران وفاقی  وزیر کا کہنا تھا کہ مغلپورہ لاہور کی  ورکشاپ میں ایک کرونا کیس نکلا ہے  جسکی بنیاد پر 12 اپریل تک اسے بند کر دیا گیا ہےلیکن مزدوروں کی تنخواہوں میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کو 1  ارب روپیہ کا  نقصان ہو رہا ہے۔ہماری مغل پورہ رورک شاپ میں دس ہزار مزدور کام کرتے ہیں، 50سال کے بزرگ ورکرز کو چھٹیاں لینے کا کہا گیا ہےاور کیرج فیکرٹری میں بزرگ ملازمین کو گھر جانے کی اجازت دی ہے۔

وفاقی وزیر نے  کہا کہ  ریلوے نے ایک لاکھ پینسٹھ ہزار مسافروں کو  منزل پر پہنچایا، پاکستان ریلوے حکومت کی ہدایت کہ مطابق بند ہے ،قلیوں کو امداد دینے کا اعلان کیا ہے اور اب وہ 12000روپے وصول کر سکیں گے۔

 

 اے پی پی /سحر/قرۃالعین