لاہور،14 اپریل (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نےمیڈیکل سٹورز والوں کو وراننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو لوٹنے سے باز آجائیں،ناجائز منافع خوری پر لائسنس منسوخ کر نے سمیت سخت ایکشن لیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسی کو غریب عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دے گی۔
فاطمہ سلامت ٹیکسٹائل کی جانب سے سے کرونا وائرس متاثرین کے لیے عطیہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سمیت سب کورونا کیخلاف متحد ہو کر کام کریں، ہم سب متحد ہو کر بہت جلد اس صوتحال سے نکل آئیں گے ۔
چوہدری محمد سرور نے کاروباری افراد سے کہا کہ خدا کا شکر ادا کریں کہ مشکل وقت میں بھی آپکے کاروبار چل رہے ہیں،آگے بڑھ کر مستحقین کی مدد کریں ۔انہوں نے کہا کہ جن کے کاروبار بند ہیں وہ بھی مستحقین کی مدد کو نکلے ہیں،یہ منافع رکھنے کا نہیں نیکیاں کمانے کا وقت ہے۔
اے پی پی /لاہور/قرۃالعین