ڈائر یکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کا ریسکیو اسٹیشن مظفرگڑھ کا دورہ

176

مظفرگڑھ،14 اپریل(اے پی پی ):ڈائر یکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر  نے  ریسکیو اسٹیشن مظفرگڑھ کا دورہ کیا ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق نے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کو خوش آمدید کہا اور ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع  پر ڈائر یکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سر انجام دینے پر ریسکیو اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور ہدایت کی کہ دوران ایمرجنسی اپنا تحفظ یقینی بناتے ہوئے کرونا سے متاثرہ مریضوں کی مدد کو جاری رکھیں۔

انہوں  نے ریسکیو اسٹیشن پر  مختلف امور کا جائزہ لیا اور مظفرگڑھ میں سروس کے معیار کو خوب سراہا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کا دورہ کرنے کا مقصد کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے فرنٹ لائن ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

اے پی پی /ملتان/حامد