سکھر،18اپریل (اے پی پی) جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاﺅنڈیشن سکھر کی راشن تقسیم مہم کے تیسرے مرحلے کا آغاز حرا اسکول سکھر میں قائم مرکز سے کیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے فوکل پرسن ، رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے راشن بیگ کی تیاری میں حصہ لیکر باقائدہ آغاز کیا۔
اس موقع پر سید عبدالرشید نے میڈیاسے گفتگو کرتے کہا کہ الخدمت کی خدمات جاری ہیں،کراچی سے اوباڑو تک سروس کا سلسلہ چل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت جو وسائل مہیا کر سکتی ہے ،کر رہے ہیں۔ سکھر،کراچی حیدرآباد اورسندھ بھر میں اول روز سے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار خدمات کیلئے کھڑے ہیں، ایمبولینس سروسز بھی مہیا کی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت تین لاکھ سے زائد رضا کار منوڑہ کے جزیروں تک سرگرم عمل ہیں ۔ صحت کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ڈاکٹر ،پیرا میڈیکلز کیلئے کٹس دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ الخدمت نے اپنے مراکز ہسپتال کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام کیلئے وقف کر دیا ہے ۔
اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع و سکھر کے سرپرست مولانا حزب اللہ جکھرو،زبیر حفیظ شیخ، خیر محمد تنیو، اسسٹنٹ سیکریٹری اعجاز اللہ،سکھر کے صدر مامون الرشید، ڈاکٹر عبدالعزیز میمن سمیت الخدمت کے دیگر رضا کار موجود تھے۔
اے پی پی /اطہراللہ/قرۃالعین