لاہور، 18اپریل (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کرونا سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم فنڈ کے لیے رقم کا انتظام ، فریٹ ٹرین آمدن اور چمن بارڈر پر قرنطینہ بنانے سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز کو ریلوے میں خوش آمدید کہتا ہوں، امید کرتا ہوں ریلوے پولیس کی پرفارمنس ان کی قیادت میں اور ان کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہتر سے بہتر ہوتی جائے گی۔
اجلاس میں سیکریٹری ریلوے حبیب الرحمان گیلانی ، سی ای او ریلوے دوست علی لغاری اور نئے تعینات ہونے والے آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اے پی پی /لاہور /قرۃالعین