وزیر اعظم عمران خان سے چیف ایگزیکٹو آفیسر موبی لنک عامر حفیظ ابراہیم کی ملاقات ، وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے بطور عطیہ 50 ملین کا چیک پیش کیا

176

اسلام آباد ، 19 اپریل (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان سے چیف ایگزیکٹو آفیسر موبی لنک عامر حفیظ ابراہیم نےاتوار کو یہاں ملاقات کی اور وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے بطور عطیہ 50 ملین کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیزسید ذوالفقار عباس بخاری اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نے جاز اور اس کے ملازمین کی جانب سے عطیہ دینے کو سراہا۔

اے پی پی/ڈیسک/حامد