کورونا وائرس سے متعلق صوبوں کی صورتحال اور حکومتی اقدامات :معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

128

 

اسلام  آباد،20 اپریل(اے پی پی ):وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ

دے ہوئے کہا کہ قومی اور صوبائی سطح پر لاک ڈاون کی وجہ سے وائرس کے پھیلاو میں کمی آئی ہے.اب ملک میں 60 فیصد وائرس کا پھیلاو مقامی افراد سے ہو رہا ہے.

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ  بیرون ملک سے آنے والوں کے علاوہ مقامی افراد کا بھی ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ اس وقت ملک میں آٹھ ہزار وائرس کے رجسڑد کیس ہیں اللہ پاک کا خصوصی کرم ہے کہ ملک میں وائرس کا پھیلاو کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ملک میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر 20 ہزار ٹیسٹ کیے جائے اب تک ملک بھر میں ایک لاکھ پانچ ہزار ٹیسٹ کیے ہیں ڈاکٹروں کو حفاظتی سامان کی فراہم کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں کام کر نے والے  ڈاکٹر وں  کے لئے این 95 ماسک لازمی قرار دے دیا ہےاین 95 ماسک کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ کوشش کی جارہی ہے کہ مقامی سطح پر این 95 ماسک خود بنائیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ این 95 اور میڈیکل کٹس کی مقامی طور پر تیاری کرنا شروع کر دیں گے۔اگلے دنوں میں ٹریکنگ ٹیسٹ لانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی۔

اے  پی پی /صائمہ/نورین