اسلام آباد ،20 اپریل (اے پی پی ):وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے کہا کہ کرونا وائرس سے سیاحت کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے ،گلگت بلتستان میں تین ٹیسٹ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی تعداد کو بڑھانے کیلئے وفاق معاونت کرےاور گلگت بلتستان کے غریب عوام کو احساس کیش ایمرجنسی سے مزید معاونت دی جائے ۔
گلگت بلتستان میں وائرس سے صحت یاب ہونے کی شرح 78 % ہے ،وفاق گلگت بلتستان کی مالی معاونت کرےاگر کورونا وائرس کا دورانیہ بڑھ گیا تو بے روزگاری بڑھ جائے گی ،گلگت بلتستان کو مزید کٹس اور پی آر سی کی ضرورت ہے ،کورونا ایک عالمی وبا ہے ،ہم سب متحد ہوکر ہی اس بیماری سےمل کر لڑ سکتے ہیں۔
اے پی پی /صائمہ /ریحانہ/منیر











