ژوب؛ لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رقوم تقسیم کا سلسلہ جاری

394

ژوب ، 20 اپریل (اے پی پی ): ژوب میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ اجرت پیشہ اور مستحقِ افراد میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام  کے تحت  رقوم کا سلسلہ جاری ہے ۔دوسرے فیز میں بذریعہ  8171  پر  ایس ایم ایس کے ذریعے شامل ہونے والے افراد کو رقوم کی ادائیگیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اب تک 20 لاکھ سے زائد رقوم کی تقسیم کی گئی ہے اور مزید مستحقین میں کیش تقسیم کرنے کا مرحلہ جاری ہے۔

 ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر دونوں سنٹروں پر لیویز نفری تعینات کی گئی ہے۔ اس مرحلے میں خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات کو بھی 12000 روپے کی ادائیگیاں کلچرل ہال اور ڈگری کالج بوائز ہال میں شروع  ہوگئیں  ہیں، خواتین کے لیے بوائز ڈگری کالج ہال اور مردوں کے لئے کلچر ہال مختص کیا گیا   ہے۔

ڈپٹی کمشنر ژوب طحہ سلیم  کے مطابق جن حضرات کو ابھی تک 8171 سے جوابی میسج نہیں آئے وہ اپنے میسج کےآنے تک انتظار کریں،، بوائز ہال میں احساس ایمرجنسی پروگرام انچارج محمد صفدر، سماجی رہنما عبداللہ جان کاکڑ لیویز فعددار ولی خان ، منیب شیخ اور محمد آصف کی نگرانی میں نقد رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

اے پی پی /علی خان مندوخیل /قرۃالعین