لاہور: موسم بہار کی آمد پر شہرمیں ر نگ برنگے پھول دلکش منظر پیش کرنے لگے

156

 

لاہور، اپریل 21(اے پی پی): ایک طرف تو شہر میں کرونا وائرس کے بادل منڈلا رہے ہیں اور دوسری جانب موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی  باغوں کایہ شہر لاہور، ایک باغ کی مانند دکھائی دے رہا ہے۔

لاہور شہر میں باغوں میں کھلے یہ رنگ برنگے پھول دلکش منظر پیش کر رہے ہیں منظر پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی رونقوں اور خوشیوں کی بحالی  اس بات کی نوید بھی سنا رہے ہیں کہ یہ وباء جلد ختم ہو جائے گی۔

یہ رنگ برنگے خوشبودار پھول جہاں اپنے گزرنے والوں کا استقبال کر رہے ہیں وہیں پر ان پھولوں نے شہر کی خوبصورتی میں رنگ دیے ہیں جس راستے سے بھی گزرے یہ پھول ہمسفر ٹھہرتے ہیں۔

اے پی پی /لاہور افتخار علی /نورین